ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / مظاہرین میں گھرے فرانسیسی صدر میکرون کو سکیورٹی فورسز نے نکالا بحفاظت باہر

مظاہرین میں گھرے فرانسیسی صدر میکرون کو سکیورٹی فورسز نے نکالا بحفاظت باہر

Sat, 18 Jan 2020 19:07:21    S.O. News Service

پیرس،18جنوری(آئی این ایس انڈیا) فرانس کے صدر امانوئل میکرون کو پیرس کے ’بوفیس ڈونارڈ تھیٹر‘ سے اس وقت سکیورٹی فورسز نے بحفاظت باہر نکالا جب مظاہرین بلڈنگ میں جبراً گھسنے کی کوشش کر رہے تھے۔فرانس کی میڈیا رپورٹ میں یہ اطلاع دی گئی ہے۔ذرائع  کے مطابق مسٹر میکرون تھیٹر میں اپنی اہلیہ برجیٹ کے ساتھ یہاں آئے تھے اور اسی دوران مظاہرین تھیٹر کے پاس جمع ہو گئے۔ مظاہرین نے عمارت کے اندر گھسنے کی کوشش کی لیکن سیکورٹی فورسز نے انہیں اندر جانے سے روکتے ہوئے صدر میکرون کے لئے سیکورٹی گھیرا بنایا اور انہیں دوسری طرف سے بحفاظت باہر نکال لیا۔


Share: